اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے نایاب تحفہ ہے،صفدر بٹ

اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے نایاب تحفہ ہے،صفدر بٹ
 اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے نایاب تحفہ ہے،صفدر بٹ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر اور لبر ٹی مارکیٹ کے چیئر مین صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ عظیم دوست ملک چین کا پاکستان کی عوام کیلئے ایک نایاب تحفہ ہے جس سے پاکستان کی معیشت پروان اور غیر ملکی سر مایہ کاری میں اضافہ ہونے سے پاکستان کی معاشی تقدیر بدل جائے گی ۔ گزشتہ روز میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے صفدر بٹ نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں رکاوٹ ڈالنے والے محب وطن نہیں جو پاکستان اور اس کی عوام کو خوشحال ہو تا دیکھ نہیں سکتے ۔ انھوں نے کہا کہ تاجر برادری پاک فو ج اور حکو مت کے مثبت اقدامات کی بھر پور حمایت کرتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے 46 ارب ڈالر میں سے 35 ارب ڈالر سے زائد بجلی کے منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں تاکہ موجودہ صنعتی زونز کے ساتھ ساتھ نئے لگائے جانے والے صنعتی زونز کو بھی بجلی فراہم کی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت حکومت سندھ کے تعاون سے گزشتہ 67 سالوں سے دفن کوئلے کو نکالا ہے جو آئندہ 200 سال کیلئے ہماری ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں تعمیر کئے جانے والے صنعتی زونز سے مقامی لوگوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1