ہسپتال کے لئے مختص 40کنال جگہ پر تین ،تین مرلے کے پلاٹ بنانے کا انکشاف

ہسپتال کے لئے مختص 40کنال جگہ پر تین ،تین مرلے کے پلاٹ بنانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اقبال بھٹی )علا مہ اقبال ٹاؤن سکیم کے سکندربلاک میں ہسپتال کے لئے مختص کئے گئے اربوں روپے کے پلاٹ پر ایل ڈی اے انتظامیہ نے سیاسی اثر ورسوخ کی بناء پر تین تین مرلہ کے پلاٹ بنا کر بندر بانٹ کرلی تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن کے سکندر بلاک میں نئی بننے والی یونیورسٹی لنک روڑ پرائم لوکیشن پر ہسپتال کے لئے مختص پلاٹ پر تین تین مرلہ کے پلاٹس بنا دےئے گئے 40کنال پر محیط یہ پلاٹ اربوں روپے مالیت کا ہے اس پر پلاٹ بنانے کے لئے نہ تو ایل ڈی اے انتظامیہ نے اجازت لی اور نہ ہی پالیسی کا خیال رکھاذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک اس جگہ پر کوئی سڑک نہیں بنائی گئی البتہ تین تین مرلہ کے دو یا تین مکان بنائے گئے ہیں جبکہ باقی پلاٹ خالی پڑا ہے اس پر ایل ڈی اے اہلکاروں نے ناجائز طور پر عارضی سی دوکانیں بنوا رکھی ہیں جس میں دوکاندار لنڈے کے کپڑے اور بوٹ وغیرہ بیچتے ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اتھارٹی اس پر ہسپتال بنوا دے تو کچھ نہیں بگڑا اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکندر بلاک کے تمام پلاٹ دس دس مرلہ کے ہیں اس میں نا تو کوئی پلا ٹ ایک کنال کا ہے اور نا ہی نچ مرلہ کا ۔جبکہ اتھارٹی نے یہاں تین تین مرلہ کے پلاٹس بنادےئے ہیں جو کہ پالیسی کے منافی ہے ایل ڈی اے کے سینئرافسران کا کہنا ہے کہ اگر اتھارٹی نے تبدیلی ہی کرنی ہے تو یہاں پر مارکیٹ بنا دی جائے کیونکہ اس پلاٹ کے سامنے اور سائیڈ پر پہلے ہی مارکیٹیں بنی ہوئی ہیں