لاہورآرٹس کونسل سے ’’وویمن آن وہیلز ‘‘پراجیکٹ کا افتتاح
لاہور(فلم رپورٹر)’’سپیشل مانیٹرنگ یونٹ وزیراعلیٰ ہاؤس (لااینڈ آردڑ)کے زیراہتمام ’’وویمن آن وہیلز ‘‘کے پروجیکٹ کا افتتاح بھی لاہورآرٹس کونسل(الحمراء)کے پلیٹ فارم سے پرہوا۔اس تقریب میں ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان، صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحیدالدین ،صوبائی وزیر بہبودآبادی ذکیہ شاہ نواز،اقوام متحدہ کے وویمن کنٹری ہیڈ جمشید قاضی ،آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر برگیٹا بلاحہ،امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکن رایئڈر ،ڈنمارک کے سفیر بیلی نیلسن،پروجیکٹ ڈائریکٹر اینڈممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے شرکت کی ۔سپیشل مانیٹرنگ یونٹ وزیراعلیٰ ہاؤس (لاء اینڈ آرڈ) کے زیراہتمام الحمراء ہال میں’’وویمن آن وہیلز‘‘سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ ورکنگ وویمن کے لئے پنک سکوٹی کی فراہمی انقلابی اقدام ہے۔حکومت عالمی یوم خواتین کسی بھی ناگہانی صورت میں 8330پر ایس ایم کرکے بھی مدد طلب کی سکتی ہیں اقوام متحدہ کے وویمن کنٹری ہیڈ جمشید قاضی نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے خاطر خواہ نتائج برآمدہورہے ہیں۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء آینڈ آرڈر اعلیٰ ہاؤس کے زیراہتمام ’’وویمن آن وہیلز‘‘سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غیر ملکی سفیروں نے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کے اقدامات کو سراہا۔آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر برگیٹا بلاحہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمدشہاز شریف خواتین کی فلا ح وبہبود کے لئے قابل قدر اقدامات کررہے ہیں ۔لاہورمیں امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکن رائیڈ نے کہا کہ وویمن آن وہیلز کا سیمینار اور ریلی تاریحی موقع ہے جسے دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر آیاہوں۔ اس انقلابی اقدام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیشل مانیٹر نگ یونٹ مبار کباد کے مستحق ہیں۔ڈنمارک کی سفیر ہیلی نیلسن نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔