سنجے دت 25 فروری کو جیل سے رہا ہو جائیں گے

سنجے دت 25 فروری کو جیل سے رہا ہو جائیں گے

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اسٹار اداکار سنجے دت 25 فروری کو جیل سے رہا ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا میں خبر گردش کررہی تھی کہ اداکار سنجے دت کو رواں برس 27 فروری کو جیل سے رہا کیا جائے گا مگر اب انھیں اس سے 2 روز قبل ہی جیل سے رہا کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کو 1993 میں ہونیوالے ممبئی دھماکوں جس میں257افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے میں ملوث ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت ابتدا ہی سے جیل میں اچھے رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں جس بنا ان کی 60 ماہ کی سزا میں 10ماہ کی کمی کی جارہی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...