ندیم بیگ کی پہلی آڈیو میوزیکل البم ’’دیوانہ مکمل

ندیم بیگ کی پہلی آڈیو میوزیکل البم ’’دیوانہ مکمل

لاہور (فلم رپورٹر ) ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنی پہلی آڈیو میوزیکل البم ’’دیوانہ ‘‘کے نام سے مکمل کرلی ،ان کی نئی البم میں 8گانے شامل ہیں جبکہ ندیم بیگ اگلے ماہ سے اپنی البم کی ویڈیو شوٹنگ کاسلسلہ بھی شروع کردیں گے ۔ جس میں نئے ماڈلز کے ساتھ پاکستان کے سینئر فنکار بھی شامل ہونگے ۔میوزک البم ’’دیوانہ ‘‘کے گلوکار ندیم بیگ ہیں جبکہ موسیقی فدا حسین اور شاعری ناصرعلی ناصر کی ہے ۔اپنی نئی میوزیکل البم کے حوالے سے ندیم بیگ کا کہناہے کہ میری نئی البم کا میوزک عوامی توقعات سے زیادہ بڑھ کر کامیاب ہوگا ،یہ میری پہلی کاوش ہے جس میں اپنی تما م بہترین صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے البم کو بہترین سے بہترین بنانے کی کوشش کی ہے ۔میوزیکل البم ’’دیوانہ ‘‘کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد میوزک کی دنیا میں ایک ہلچل ضرور پیدا ہوگی ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...