اداکار طارق جاوید کی 10ویں برسی کل منائی جائے گی

اداکار طارق جاوید کی 10ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور تھیٹر کے سینئر اداکار طارق جاوید کی 10ویں برسی کل منائی جائے گی ۔اس موقع پر ایصال ثواب اور قرآن خوانی کا اہتمام ان کی بیوہ اداکارہ شیبا بٹ کی رہائشگاہ پر کیا جائے گا۔ طارق جاوید نے اپنے فنی کیریئرکا آغاز فیصل آباد سے کیا اور پھر وہ لاہور آگئے ۔ یہاں آنے کے بعد طارق جاوید تھیٹر کی دنیا میں انتہائی مقبول اداکار بن گئے اور کوئی بھی سٹیج ڈرامہ ان کے بغیر ادھورا تصور کیا جاتا تھا ۔ انہوں نے متعدد اداکاروں کو تھیٹر کی دنیا میں متعارف کروایا جن میں ببو برال ، سہیل احمد ، نسیم وکی ، سخاوت ناز ، سردار کمال ، طارق ٹیڈی ، طاہر نوشاد ، عابد خان ،شاہد خان ، گوگا جی ، حسن مراد ، چکوری ، نرگس شامل ہیں جبکہ اداکار نعمان اعجاز کو اپنی فلم میں ہیرو کے طور پر متعارف کروایا ۔ طارق جاوید نے بے شما رسٹیج ڈراموں میں کام کر کے اپنے فن کا لوہا منوایا اور خاص طور پر ان کا شہرہ آفاق سٹیج ڈرامہ ’’ بشیرا ان ٹربل ‘‘ جس میں انہوں نے امان اللہ کے ساتھ کام کر کے ملک گیر شہرت حاصل کی اور بعد ازاں امان اللہ کے ساتھ مسلسل 20برس تک کام کرتے رہے ۔

طارق جاوید نے تھیٹر میں لاتعداد سٹیج ڈراموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا اور پاک بھارت پہلی کو پرودکشن کی فلم ’’ پنڈ دی کڑی ‘‘ میں مرکزی کردار کیا ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...