لیرناڈو ڈی کیپریو نے فلم ’’ریورنٹ‘‘ میں بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کر لیا

لیرناڈو ڈی کیپریو نے فلم ’’ریورنٹ‘‘ میں بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب ...

لاس اینجلس (اے پی پی)ہالی اداکار لیرناڈو ڈی کیپریو نے فلم ریورنٹ میں بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق 73ویں فلم فئیر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں منعقد ہوئی۔اداکار لیرناڈو ڈی کیپریو کو فلم ریورنٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا،یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ وہ بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر رہے ہیں۔2014 اور 2015 میں انہوں نے فلم ایوی ایٹر اور فلم وولف آف دی وال سٹریٹ میں بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

دیگر کیٹاگریز میں فلم روم میں بہترین اداکاری پر اداکارہ برائی لارسن،ہدایتکارالجینڈرو گونزالیز کو فلم ریورنٹ پر بہترین ہدایتکار جبکہ فلم ریورنٹ کو ہی بہترین فلم کا ایوارد حاصل ہو گیا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...