گلوکار و اداکار علی ظفر کے دوماہ میں 50کنسرٹس
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار اور اداکار علی ظفر جو کہ اپنی فنی مصروفیات کی وجہ سے ملک سے باہر تھے جس کی و جہ سے ان کے پاکستانی مداح راک سٹار کی کمی کو محسوس کر رہے تھے ۔اس کمی کو دور کرنے کے لئے علی ظفر پاکستان کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ سے چھوٹے شہروں میں بھی پرفارم کر رہے ہیں علی نے اپنے کنسرٹ ٹور کا آغاز ۰۱ نومبر کو سیالکوٹ سے کیا اور ابھی تک سیالکوٹ ،گجرانوالہ ،گجرات،سرگودھا،فیصل آباد ،ملتان ،بہاولپور ،رحیم یار خان،اسلام آباد،راول پنڈی ،کراچی ،اوکاڑہ اور لاہور میں پرفارم کر چکے ہیں ۔اس ٹور میں علی ظفر نے زیادہ توجہ چھوٹے شہروں پر مرکوز کی ہوئی ہے اس موقع پر علی کا کہنا ہے کہ میں اپنے مداحوں سے دور کیوں رہوں میں آج جوبھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں ہمارے ملک میں خصوصاًچھوٹے شہروں کے لوگوں کے لئے تفریح کے مواقع نا ہونے کے برابر ہیں
اور جو پیارمجھے چھوٹے شہروں سے ملااس کومیں نہیں بھلا سکتا ۔اسی دوران علی ظفر نے تین اشہتارات کی عکسبندی بھی کروائی اور وہ اپنی البم پر بھی کام کر رہے ہیں جسے ہو2016میں ریلیز کریں گے ۔