رہائش کا بندوبست اور قرض چکانے کا انتظام بھی کیا جائے،ماجد جہانگیر

رہائش کا بندوبست اور قرض چکانے کا انتظام بھی کیا جائے،ماجد جہانگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کے مقبول اداکار ماجد جہانگیر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں ھکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رہائش کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا قرض چکانے کا انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کے مقبول پروگرام ’’ففٹی ففٹی‘‘ سمیت بہت سے پروگراموں کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں اور45 سال تک خدمت کرتا رہا لیکن بیماری کے باعث اب کام کے قابل نہیں ہوں،گزشتہ سال رمضان میں مجھے فالج ہوا تھا جس سے میرا دایاں ہاتھ،پیر اورچہرہ متاثر ہوا۔فالج کی وجہ سے میں مکمل طور پر بے روزگار ہوں اور میرے پاس کوئی کام نہیں ہے،میرے پاس جو جمع پونجی تھی وہ میں نے اپنے علاج اور دیگر اخراجات پر خرچ کردی ہے ،اب میرے پاس کام کے ساتھ ساتھ رہائش کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے لہذہ حکومت سے اپیل ہے کہ میرے تمام مسائل سنجیدگی سے حل کرائے۔




فوری طور پر میری رہائش کا بندوبست کیا جائے،مجھے کوئی کاروبار کرایا جائے اور اس کے علاوہ میرا قرض بھی چکایا جائے۔

مزید :

کلچر -