قطرینہ کیف کے دوست رشی کپور کی وجہ سے پریشان

قطرینہ کیف کے دوست رشی کپور کی وجہ سے پریشان
قطرینہ کیف کے دوست رشی کپور کی وجہ سے پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی)بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف کے متعلق کہا جا رہا ہے وہ جلد اپنے حالیہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ کے ہونے والے ساس اور سسر بیٹے کی پسند سے کچھ ذیادہ خوش دکھائی نہیں دیتے۔حال ہی میں رشی کپور کی طرف سے بیٹے کی سابق محبوبہ دیپکا پڈکون کو انکی 30ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا خصوصی پیغام بھیجا گیا۔حالیہ رپورٹس کے مطابق رشی کپور کے دیپکا کیلئے پیغام پرقطرینہ کیف کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے ہونے والے سسر تاحال اپنے بیٹے کی گزشتہ پسند کو دل سے نہیں نکال پائے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ سینئر اداکار نے تب تو کبھی دیپکا کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی تھی جب وہ انکے بیٹے کی گرل فرینڈ تھی تو اب کیا وجہ ہوئی۔علاوہ ازیں رشی کپور نے قطرینہ کیف کو بھی کبھی انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکبا د کا پیغام نہیں بھیجا۔


اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے کہ رشی کپور بیٹے کی حالیہ پسند کو دل سے تسلیم کرتے ہیں یا نہیں

مزید :

کلچر -