بے بنیادخبریں شائع کرواکے میری شہرت خراب کی جارہی ہے،آفرین خان

بے بنیادخبریں شائع کرواکے میری شہرت خراب کی جارہی ہے،آفرین خان
 بے بنیادخبریں شائع کرواکے میری شہرت خراب کی جارہی ہے،آفرین خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمرآفرین خان نے کہا ہے کہ بعض لوگ میرے نام سے بے بنیاد خبریں شائع کرکے میری شہرت کو خراب کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ،میں نے کبھی کسی اداکارہ کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں کی مگر میری طرف سے ایک خودساختہ بیان بنا کر میرے اور ادوسری اداکاراؤں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کی گئی ہیں ۔ میں ہر سینئراور جونےئر آرٹسٹ کی عزت اور احترام کرتی ہوں اور صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ،بلاوجہ کسی کے معاملے میں ٹانگ اڑانے کی عادت نہیں ۔ آفرین خان نے کہاکہ میرے ہر فنکارہ سے انتہائی اچھے تعلقات ہیں اسی لیے میں کبھی ان کے خلاف بات کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتی۔ انہوں نے کہاکہ میں ایسے نام نہاد صحافیوں کو خبر دار کرتی ہوں جو سوشل میڈیا پر میرے نام سے جعلی خبریں چلا رہے ہیں ان کیخلاف ہر طرح سے قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہوں ۔

مزید :

کلچر -