سونم کپور سبھاشنی وسنت ٹرسٹ کونیرجا بھنوت ایوارڈ سے نوازیں گی

سونم کپور سبھاشنی وسنت ٹرسٹ کونیرجا بھنوت ایوارڈ سے نوازیں گی

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور فلاحی ادارے سبھاشنی وسنت ٹرسٹ کو اس کی خدمات کے اعتراف میں نیرجا بھنوت ایوارڈ سے نوازیں گی۔ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جوآنجہانی ائیر ہوسٹس نیرجا بھنوت کی سوانح عمری پر مبنی فلم میں اہم کردار نبھا رہی ہیں، فلاحی ادارے سبھاشنی وسنت ٹرسٹ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نیرجا بھنوت ایوارڈ سے نوازیں گی،24ویں نیرجا بھنوت ایوارڈ کی تقریب چندی گڑھ میں ہوگی،تقریب میں آنجہانی ائیر ہوسٹس نیرجا بھنوت کے بھائی بھی شریک ہونگے، فلاحی ادارے سبھاشنی وسنت ٹرسٹ کو ایوارڈ کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد بھی دیے جائیں گے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...