مفاد پرستوں سے دور رہتی ہوں، زارا اکبر
لاہور(آن لائن) فلم ٹی وی اور سٹیج کی اداکارہ اور ماڈل زارا اکبر نے کہا ہے کہ مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہوں کیونکہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے مشینی دور میں دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے اور اسی وجہ سے دوست کم بتاتی ہوں ۔