لیڈز یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کااجلاس، پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری
لاہور (پ ر) لاہو ر لیڈز یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمود احمد بودلہ کی زیر صدارات ہوا۔ جلاس میں تفصیلی غوروخوض کے بعد شعبہ انگریزی،اسلامیات،آئی ٹی اور ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی پروگرامز کو شروع کرنے کی منظوری دی گئی ۔میٹنگ میں HEC کے قواعد و ضوابط کے مطابق مختلف کورسز کی منظوری بھی دی گئی ۔ماہر تعلیم ڈاکٹر دل محمد اور ڈاکٹر عبدالرحمان چودھری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ماس کمونیکیشن،اردو،قانون،ایجوکیشن ،انگریزی اور بزنس ایڈمینٹریشن کے ایم فل پروگرامز کے مختلف کورسز اور انتظامی معاملات کی بھی غورو خوض کے بعد منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا،ڈاکٹر مستعفیض احمد علوی،ڈاکٹر محمد اقبال نکیانہ ،ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ، ڈاکٹر عمر حیات، ڈاکٹر باسط، ڈاکٹر روف بٹ،ڈاکٹر عقیل احمد، ڈاکٹر گلزار، ڈاکٹر طارق عزیز،محمد یونس ایڈوکیٹ،ڈاکٹر اسفند گیلانی،رجسٹرار ڈاکٹر اورنگ زیب ، حید ر علی خان ، سیلم اقبال علوی ، حسن اشرفی ، ڈاکٹر شازیہ نومان ودیگر نے شرکت کی۔
سمیت تمام شعبوں کے سربراہان اور تمام فکلٹیز کے ڈینز نے بھی شرکت کی۔