صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی مون لائٹ سکول کی تقریب میں شرکت

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی مون لائٹ سکول کی تقریب میں شرکت

لاہور( پ ر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پڑھا لکھا پاکستان میں ہی ہماری ترقی کا راز ہے۔ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھے بغیر ہم دنیا میں اہم مقام حاصل نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون لائٹ نسبت روڈ لاہور میں یوم والدین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب کے تمام بچوں کو سکول داخل کرنے اور تعلیم دلوانے کے لئے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ ادیب جاودانی نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کے راستے پرگامزن نہیں ہو سکتی۔

پاکستان کا مستقبل تعلیم یافتہ نسل سے وابستہ ہے اس لئے والدین اور اساتذہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...