ٹاؤن شپ میں گیارھویں شریف کے حوالے سے تیاریاں مکمل

ٹاؤن شپ میں گیارھویں شریف کے حوالے سے تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مر کزی میلاد کمیٹی ٹاؤن شپ کے میڈیا ایڈوائزر محمد سرفراز خان کے مطابق حضرت سیدنا غوث اعظمؓ کی بڑی گیارھویں شریف کے موقع پر ٹاؤن شپ سے نکالے جانے والے عظیم الشان جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،محمد سرفرازخان نے بتایا کہ جلوس 17 جنوری بروز اتوار صبح 9 بجے مرکزی جامع مسجد المدینہ ٹاؤن شپ سے نکالا جائے گا جس کی قیادت ، امیر جماعت اھلسنت حضرت علامہ غلام شبیر فاروقی ودیگر کرینگے ۔




چئیرمین میلاد کمیٹی الحاج شیخ نصیر احمد ، پیر طریقت پیر سید زو الفقار حسین شاہ یو سفی، پیر زو الفقار مصطفےٰ ہاشمی، پیر طریقت سید فرمان الرحمن شاہ جمالی، حضرت علامہ خلیق احمد اعوان، پیر سید ذوالنورین انصاری، چئیرمین یوسی 232 حاجی محمد اجمل ہاشمی ، ڈاکٹر نثا ر احمد اور خرم شہزاد کریں ، گے۔اس جلوس میں سیاسی سماجی و تاجر تنظیموں کہ علاوہ علاقے کے علما ئے کرام اور مشائخ عظام شرتک کریں گے ۔جلوس گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں ، اور ٹرکوں پر نکلے گا، محمد سرفرازخان نے سی سی پی او لاہور اس عظیم الشان جلوس کی فول پروف اعلیٰ سکیورٹی کرنے کی اپیل کی ہے۔