بوائز ہائی سکول ساندہ کلاں میں طلبا کی سبقی ماڈلز کی تین روزہ نمائش

بوائز ہائی سکول ساندہ کلاں میں طلبا کی سبقی ماڈلز کی تین روزہ نمائش

لاہور(پ ر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ساندہ کلاں کے جماعت ہشتم کے طلباء کے بنائے ہوئے سبقی ماڈلز کی 3 روزہ تعلیمی نمائش 14 تا 16 جنوری صبح 9 تا 12 بجے بمقام سی ڈی جی بوائز ہائی سکول مین بازار ساندہ کلاں میں ہو گی جس میں طلبہ کے مابین ان کے سلیبس سے متعلق کوئز مقابلے بھی ہوں گے تعلیمی نمائش میں سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ نمائش کا افتتاح 14 جنوری صبح 9 بجے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے چیئرمین چودھری عامر سہیل، ملک عبدالستار، ملک محمد ذیشان اور بلدیہ عظمیٰ چیئرمین چوہدری اقبال گجر اور معروف سماجی شخصیت میاں محمد اسلم بطور خاص شرکت کریں گے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر طارق احمد کے مطابق تعلیمی نمائش کے آرگنائزر میں مس اقراء طالب مسلم فاطمہ عروج اور کاشف صدیق کی کاوشیں خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔

یہ تعلیمی نمائش میں معروف ماہری تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، پروفیسر سلیم احمد، چیئرمین مسعود اختر ججز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ معروف کالم نویس و سینئر صحافی پروفیسر ناصر بشیر، رانا محمد شفیق پسروری، سیف اللہ خالد، محمد نصیر الحق ہاشمی، عامر خاں، شبیر صادق، راؤ جاوید اقبال، قاضی اکرام بشیر، سہیل ہاشمی، عامرہ ملک اور کیئر فاؤنڈیشن کے ایریا مینجر عمران شوکت بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...