کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، مفتی ابوہریرہ محی الدین

کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، مفتی ابوہریرہ محی ...

کراچی (پ ر) انسداد پولیو ٹیموں پر حملے تشویشناک ہیں، کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، پولیو فری پاکستان مہم میں رکاوٹیں ڈالنے والے دشمن کے آلہ کار ہیں، ملک دشمن دہشت گرد عناصر کا تعاقب ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کوئٹہ پولیو مرکز پر حملے کے واقعہ پرکیا۔ مفتی ابوہریرہ محی الدین نے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین اور غمزدہ خاندانوں سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جس کے خلاف مہم کو پوری دنیا کے علماء ،اسکالرز اور دینی جامعات کے مفتیان کرام نے درست قرار دیا ہے۔ پولیو مہم کو متنازعہ بناکر ورکروں پر حملے کرنا ظالمانہ، سفاکانہ اور بزدلانہ حرکت ہے۔ مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیو مرکز کے قریب حملہ کرکے دہشت گردوں نے 14معصوم افراد کی جانیں لے لیں اور 25افراد کو زخمی کردیا جو سفاکیت کی انتہا ہے، ہم اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...