ڈاکٹر شبیر مغل پاسبان لاہور کے سینئر نائب صدرمقرر

ڈاکٹر شبیر مغل پاسبان لاہور کے سینئر نائب صدرمقرر

لاہور(پ ر) پاسبان پاکستان صوبہ پنجاب مجلس مشاورت سے مشورہ کے بعد ڈاکٹر شبیر مغل کو پاسبان لاہور کا سینئر نائب صدر اور ملک محمد جاوید کو پاسبان لاہور کا ڈپٹی پریس سیکرٹری مقررکیاگیا ہے۔ ڈاکٹر شبیر مغل کو لاہور بھر میں یونین کونسلز اور وارڈ کی سطح پر پاسبان کی تنظیم سازی و ممبر سازی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرنے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔

اپنی کارکردگی اورممبر سازی سے وقتاً فوقتاً پاسبان کے مرکزی سیکرٹریٹ کو آگاہ کرتے رہیں۔ کابینہ اور تنظیم سازی مکمل ہو جانے پر عہدیداروں ، ورکرز اور ممبران کی فہرست کی فوٹو کاقی بھی ارسال کریں۔ سال کے اختتام پر ورکرز کنونشن اور کابینہ کی تنظیم نو کی جائے گی۔

عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈاکٹر شبیر مغل اور ملک محمد جاوید سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...