چائنہ کے ڈاکٹرز کے وفد کا کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا دورہ

چائنہ کے ڈاکٹرز کے وفد کا کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا دورہ

لاہور(پ ر)پاک چائنہ میڈیکل کانفرنس کے موقع پر چائنہ کے اسپشلسٹ ڈاکٹرز نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا دورہ کیا۔صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کالج کی ملکی اور بیرون ملک خدمات پر روشنی ڈالی اور باہمی تعاون کے سلسلہ پر تبادلہ خیال کیا۔چائنہ کے وفد کے صدرکیکن راؤ نے سی پی ایس پی کی طبی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے خطہ کیلئے سی پی ایس پی کو رول ماڈل ادارہ قرار دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ باہمی تعاون سے دونوں ممالک کے اسپشلسٹ ڈاکٹرز استفادہ حاصل کریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل،پروفیسر خالد اشرفی،پروفیسر محمد شعیب شفیع،پروفیسر عامر زمان خاں، پروفیسر میجر جنرل سلمان علی ، پروفیسر ٹیپو سلطان اور کالج کے دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...