قمر الزمان خان کی مولانا غیاث الدین کی عیادت ، خیریت دریافت کی
لاہور( پ ر) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری قمر الزمان خان نے عارضہ قلب میں مبتلانارووال سے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عیادت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما راشد خان، طارق بٹ، ایم ایس (پی آئی سی) سہیل ثقلین، سابق ڈائریکٹر شکایات سیل شاہد قادر و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری قمر الزمان نے ممبر صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے خصوصی طور پر آپ کی خیرت دریافت کرنے بھیجا ہے اور کہا ہے کہ آپ ہمارے 1985ء سے ساتھی ہیں اور آپ کی مکمل صحت یابی کی دعاکی ہے ۔ اس موقع پر قمر الزمان نے ایم ایس کو بہترین علاج کی ہدایت جاری کیں۔
واضح رہے کہ مولانا غیاث الدین دور روز سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں نے بائی پاس کی ہدایت کی ہے۔