اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کاضامن ہے،شیخ عبدالمنان

اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کاضامن ہے،شیخ عبدالمنان

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ہارڈ وئیر مرچنٹ ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عبدالمنان نے اقتصادی راہداری کے منصوبے کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کاضامن قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت کرنے والے لوگ پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں تعمیر کئے جانے والے صنعتی زونز سے مقامی لوگوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے جس سے ان کی پسماندگی دور ہو گی اور وہ خوشحال ہوں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے 365ملین ڈالر مالیت کا سوات موٹر وے پراجیکٹ(81کلو میٹر) سمیت ریل اور روڈ نیٹ ورکس، تیک و گیس کا شعبہ صنعتی و اکنامک زونز، معدنیاتی پراسیسنگ، ڈویلپمنٹ زونز، ٹیلی مواصلات کا شعبہ، زرعی ترقی کا شعبہ اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں جن کی بر وقت تکمیل سے ملک ترقی اور عوام خوشحالی کا راہ پر گامزن ہو ں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4