ہال روڈ کے تاجر موبائل چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کا ساتھ دیں گے

ہال روڈ کے تاجر موبائل چوروں کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کا ساتھ دیں گے

لاہور ( پ ر)انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ نے ہال روڈ سے موبائل چور مافیا کیخلاف آپریشن کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر محمد شبیر لبھا ہواجس میں جنرل سیکرٹری بابر علی خان، ملک خالد اقبال، ثاقب ملک، حاجی نواز پپو ، چودھری جمشید ، مظہر امین بٹ، ایس ایم اختر، آصف محمود بٹ، محمد سعید ، افضال صدیقی اور دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شبیر لبھا نے کہا کہ ہال روڈ پر 10 سے 12 کاؤنٹرز مافیا پوری مارکیٹ کو بدنام کر رہے ہیں اس لئے تاجروں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ پولیس کے ساتھ ملکر ہال روڈ سے موبائل چور مافیا کا خاتمہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر مافیا ڈاکوؤں اور چوروں سے موبائل فون چھین کر ہال روڈ پر مزکورو مافیاکو سستے داموں فروخت کرتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4