تھر اور مٹھی میں بنیادی سہولیات کا فقدان قابل مذمت اسلم سہوترا

تھر اور مٹھی میں بنیادی سہولیات کا فقدان قابل مذمت اسلم سہوترا

لاہور(کامرس رپورٹر)مسیحا ملت پارٹی کے قائد اسلم پرویز نے کہا ہے کہ غربت اور پسماندگی سے دوچار تھر پاکر اور مٹھی سندھ کے علاقہ میں بنیادی حق سے محروم اور خوراک کی کمی کے باعث کم سن بچوں سمیت وہاں کے رہائشیوں کا خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو کر بغیر اعلاج موت کے منہ چلے جانا انسانی حقوق کی بدترین مثال ہے اس مشکل گھڑی میں جب لوگ غذائی قلت کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہوکربغیر اعلاج معالجہ کے مر رہے ہیں۔ اسے میں بحریہ ٹاؤن کے چیئر مین ملک ریاض کی طرف سے ان مشکلات سے دو چار مصیبت میں پھنسے دُکھی اور لاچار لوگوں کیلئے اعلاج کی سہولیات کی فراہمی اور انکی غذائی ضرورت کو پورہ کرنے کیلئے بحریہ ٹاون کی طرف سے بحریہ دسترخوان کھو لنے کیلئے اقدام کرنا بہت بڑی انسانی خدمت ہے ۔

اور بے وسیلہ لوگوں کیلئے مسیحا کا ایک کردارہے ۔جبکہ شہریوں کو خوراک ،صحت کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کو چلانے والے سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4