پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزارسکینہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے یاسرکے ساتھ پسند کی شادی کی ہے لیکن اس کے گھر والے اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے اب وہ پولیس کی ملی بھگت سائلہ اور اس کے شوہر کو ہراساں کر رہے ہیں جبکہ اسے شوہرسے طلاق لینے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے انکار پر مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دیا جائے۔

جس پر عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...