ڈیڑھ سالہ بچہ ماں کے حوالے

ڈیڑھ سالہ بچہ ماں کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر ڈیڑھ سالہ بچہ والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ۔عدالت میں حلیمہ بی بی نے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے شوہرناصرنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی میرے کمسن بچے کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے کمسن بچے اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے اسے درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...