اجتماعی بداخلاقی کا مقدمہ، بلال سمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

اجتماعی بداخلاقی کا مقدمہ، بلال سمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نجف شہزادی نے 14سالہ طالبہ اجتماعی بداخلاقی کے مقدمہ ملوث ملزم بلال سمیت 8ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت پولیس کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر آج14جنوری تک ملتوی کردی ، عدالت میں چودہ سالہ لڑکی بینش سے اجتماعی بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث بلال، محمد امیر، سید عمران شاہد اور قمرالزمان سمیت 8ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں تاہم عدالت نے تھانہ ریس کورس پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا تھالیکن پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ کینٹ کچہری میں ریکارڈ پیش کرنے کی وجہ سے ریکارڈ سیشن کورٹ میں پیش نہ کیاگیا ہے ، اس کے علاوہ ملزمان کے وکلائنے بھی بحث کے لیے مہلت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر مزید سماعت آج 14جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...