صدر آزاد کشمیر کی سید علی گیلانی کو انٹرا کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت

صدر آزاد کشمیر کی سید علی گیلانی کو انٹرا کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (اے این این)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور معمر حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ، 20 اور 21 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان بزرگ حریت رہنما کی طویل جدوجہد اور قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کی ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی میں خود کر رہا ہوں ۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے ہم حق خود ارادیت کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ میں کانفرنس میں شرکت کا متمنی ہوں لیکن بھارت نے میراپاسپورٹ ضبط کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری قوم کا جذبہ حریت سرد نہیں کر سکا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر آپشن یا فارمولے نہ دے اس طرح ہمارے موقف کو نقصان پہنچتا ہے ۔ سید علی شاہ گیلانی نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کی تجویز کی مخالف کی اور کہا کہ اس طرح عالمی سطح پر کشمیر کاز کو زکو پہنچے گا ۔ صدر سردار محمد یعقوب خان نے سید علی گیلانی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوئی تجویز سرکاری طور پر بحیثیت صدر اور وائس چیئرمین کشمیر کونسل مجھ تک نہیں پہنچی ۔ہمیں پیشگی طور پر پاکستانی حکومت اور وزیراعظم نواز شریف کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...