پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ’’ را ‘‘اور افغان نیشنل آرمی نے کیا ،اے آر وائی نیوز کا دعو ی

پاکستانی قونصل خانے پر حملہ ’’ را ‘‘اور افغان نیشنل آرمی نے کیا ،اے آر ...

جلال آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان شہرجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی ایجنسی را اور افغان نیشنل آرمی ملوث نکلی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اس بات کے شواہد بھی مل گئے ہیں کہ ان دونوں تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے یہ حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق را اور افغان نیشنل آرمی کے لوگوں نے قونصل خانے پر دستی بم پھینکے۔اس حملے کا مقصد عملے کو خوفزدہ کرنا تھا۔سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آور قونصل خانے کا ریکارڈ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اس میں ناکام ہو گئے اور صرف عملے کے موبائل فون لے کر فرا رہو گئے

مزید : صفحہ اول