پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا دو طرفہ فوجی تعلقات اور سرحدی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا دو طرفہ فوجی تعلقات اور سرحدی تعاون بڑھانے پر ...

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) ڈی جی ملٹری آپریشن نے افغانستان کا دورہ کیا۔ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور سرحدی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشن نے افغانستان کا دورہ کیا اور افغان ہم منصب سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے ملٹری آپریشن ڈی جیز نے دو طرفہ فوجی اور سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے کورکمانڈرز اور سیکٹر کمانڈرز کی ملاقاتوں پر بھی بات کی۔ ڈی جی ملٹری آپریشن کا دورہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے 27 دسمبر کو افغانستان کے دورے میں ہونے والے فیصلے کے تناظر میں ہوا۔ اس سے قبل 30 دسمبر کو ڈی جی ملٹری آپریشن کا افغان ہم منصب سے ہاٹ لائن پر بھی رابطہ ہوا تھا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...