فرد ملکیت کے حصول کی درخواست پر پٹواری اور قانونگو نے سائل سے رشوت طلب کرلی

فرد ملکیت کے حصول کی درخواست پر پٹواری اور قانونگو نے سائل سے رشوت طلب کرلی

لاہور (پ ر) فرد ملکیت کے حصول کی درخواست دینے والوں سے دو لاکھ روپے رشوت طلب کرنے پر محکمہ مال کے پٹواری اور قانونگو کے خلاف انسداد رشوت ستانی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سید عنایت علی شاہ گیلانی سجادہ نشین دربار حضرت میاں میرؒ نے پٹواری محمد شفیق اور قانونگو شفاعت شاہ کو اپنی اراضی کی فرد ملکیت کے حصول کے لئے درخواست دی جس پر پٹواری محمد شفیق اور قانونگو شفاعت شاہ نے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی، جس پر سائل نے پٹواری کو ایک لاکھ روپے رشوت دے دی جبکہ بقیہ ایک لاکھ کام ہو جانے کے بعد دینے کا معاملہ طے ہوا لیکن فرد ملکیت نہ ملنے پر سائل نے پٹواری اور قانونگو کے خلاف 21 دسمبر 2015ء کو مقدمہ درج کروا دیا مگر تاحال اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4