منظور وٹوبطورصدر پیپلز پارٹی پنجاب کام کرتے رہیں گے ،بلاول بھٹو

منظور وٹوبطورصدر پیپلز پارٹی پنجاب کام کرتے رہیں گے ،بلاول بھٹو

لاہور(شہزاد ملک) چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی جانب سے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بطور صدر پنجاب شکست کی ذمے داری قبول کرنے پر کہا کہ اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہے آپکو تو انتخابات سے کچھ عرصہ پہلے ہی پارٹی سونپی گئی تھی اس کے باوجود آپ سے پارٹی کے لئے جو کچھ ہو سکا وہ آپ نے کیا ہے لہذا آپ ہی پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں گے آپ جیسے سنئیر بزرگ سیاست دان کی پارٹی کو بہت ضرورت ہے ۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ ریمارکس گزشتہ روز دئیے۔ذرائع نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا ہے کہ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران میاں منظور احمد وٹو نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بطور صدر پیپلز پارٹی پنجاب شکست کی ذمے داری کو قبول کرتے ہیں اس میں صرف اور صرف میری ذمے داری بنتی ہے میری ٹیم کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے اگر آپ نے کوئی ایکشن لینا ہے تو میرے خلاف لیں ۔ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ میں ان کے لئے ایک بہترین اور تاریخی خطاب کا اہتمام کرنے پر بھی میاں منظور وٹو کے کردار کی تعریف کی۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...