وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ہے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جیش محمدودیگرکالعدم تنظیموں کیخلاف گھیراتنگ کردیاگیاہے، سی ٹی ڈی اورحساس ادارے مسلسل آپریشنزمیں مصروف ہیں،ضرورت پڑنے پر رینجرز کو بلایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کوفنڈنگ،سرپرستی کرنیوالوں کاکھوج لگایاجارہاہے۔رانا ثنا اللہ نے بتایا جیش محمد کی سرگرمیاں بہاولپور تک محدود ہیں، گرفتاریاں بھی ہوئیں۔انہوں نے وفاق کویقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے گردگھیراتنگ کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کالعدم تنظیموں کوفنڈنگ،سرپرستی کرنیوالوں کاکھوج لگایاجارہاہے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...