انتخابی اصلاحات کا کام کافی حد تک مکمل کر لیا ،کئی آئینی ترامیم پر اتفاق ہو چکا :اسحا ق ڈار

انتخابی اصلاحات کا کام کافی حد تک مکمل کر لیا ،کئی آئینی ترامیم پر اتفاق ہو ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا کام کافی حد تک مکمل کرچکے ہیں، عام انتخابات میں ڈھائی سال کاوقت ہے کوئی جلدی نہیں،گزشتہ سال کچھ لوگ جلدی الیکشن کیلئے بے تاب تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پرکمیٹی نے اظہاراطمینان کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کاکام مکمل ہونے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیاجاسکتا، ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جس کے دیرپا اثرات ہوں، 2سے 3 ہفتوں میں ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحات کامسودہ تیارکرلے گی، کئی آئینی ترامیم پراتفاق ہوچکا ہے ،متنازع ترامیم پرکمیٹی میں غورہوگا۔ پرامیدہیں عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین، بائیومیٹرک نظام کے تحت ہوں، پی ٹی آئی کے تحفظات پرعارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔

مزید : صفحہ اول