آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین ایسوسی ایشن کا اپ گریڈ یشن کیلئے احتجاج کا اعلان

آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین ایسوسی ایشن کا اپ گریڈ یشن کیلئے احتجاج کا ...

 لاہور(نیوز رپورٹر) آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کے زیر اہتمام اپ گریڈیشن کے لیے صوبہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر بھی مظاہرے کرئے گی ۔فیرو پرنٹر ۔ٹریسر۔ڈرافٹسمین۔ڈویژنل ہیڈ ڈرافٹسمین، سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین اور چیف ڈرافٹسمین اس ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہر منصوبے کی بنیادوں میں ا ن کے خون پسینہ کی خوشبو شامل ہوتی ہے۔ انجنیئرز اور حکام بالا ان کی محنت کے ثمر کا پھول اپنے سینہ پر سجا کر سارا کریڈٹ اپنے کھاتے میں ڈال لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رانا علی اصغر صوبائی صدر پنجاب نے اپنے خطاب میں کیا۔خالد ےٰسین نے کہا کہ آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کے زیر اہتمام اپ گریڈیشن کے لیے صوبہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر بھی مظاہرے کرئے گی۔ اس سلسلہ میں لاہور ڈویژن میں بھی سیکریٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں لاہور ڈویژن سے آئے ہوئے ٹیکنیکل ڈرافٹسمین کلاس کے عہدیداروں اور ممبران نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء نے اس موقع پر سیکریٹریٹ کا گھیراؤکیا اور حکومت وقت کی بندر بانٹ پر اُن کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر ملازمین بہت پر جوش نظر آ رہے تھے اور انہوں نے قائدین کی موجودگی میں اس بات کا عہد کیا کہ اپنے حق کے حصول کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر محمد معصوم صدر لاہور ڈویژن، میاں بشارت حسین جنرل سیکریٹری لاہور ڈویژن، سید آفتاب احمد بخاری سنیئر نائب صدر، محمود مختار چشتی صوبائی جنرل سیکریٹری ، عبدالغفار چوہدری ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ، خالد یسین سنیئر رہنما اور دیگر قائدین نے بھی پر جوش خطاب کیا اور حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ کلریکل سٹاف کی طرح ٹیکنیکل ڈرافٹسمین سٹاف کو فوری طور پر اب گریڈ نہ کیا گیا تو کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اور حالات کی تمام ذمہ داری حکمرانوں کی ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...