بلاول بھٹو لاہور کا6روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

بلاول بھٹو لاہور کا6روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنا لاہور کا چھ روزہ دورہ مکمل کرکے لاہور سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ ان کی دونوں بہنیں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری ان سے قبل لاہور سے واپس کراچی کے لئے روانہ ہوئیں ۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلاول ہاؤس سے ان کے سنئیر مشیر بشیر ریاض اور سیکرٹری اطلاعات لاہور فیصل میر نے روانہ کیا ۔اس سے قبل چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی‘ سابق چیرمین پی سی بی چودھری زکاء اشرف ‘ پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی‘ پیر آف تونسہ شریف خواجہ عطاء اللہ شاہ ‘سابق صدر لاہور اسلم گل‘ سیکرٹری اطلاعات لاہور فیصل میر اور بے نظیر بھٹو شہید کے میڈیا ترجمان چودھری منور انجم سے ملاقات کی اور اس موقع پر ان سے ملک کی سیاسی صورت حال بالخصوص پیپلز پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ان رہنماؤں نے اپنے چیرمین کو کامیاب دورے کی مبارکباددی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ۔اس ملاقات میں ثمینہ خالد گھرکی نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو حالیہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر پیپلز پارٹی کی لاہور تنظیم اور پارٹی کے ایم پی اے اور ایم این اے کے رول کے بارے میں آگاہ کیا اور لاہور تنظیم کی کارکردگی کے بارے میں چئیرمین کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور تنظیم کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے اگلے دورہ لاہور کے موقع پر پیپلز پارٹی کی لاہور تنظیم اور کارکنان کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کریں گے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...