شارٹ فا ل بڑ ھنے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضا فے کا امکا ن

شارٹ فا ل بڑ ھنے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضا فے کا امکا ن

لاہور (کامرس رپورٹر) بجلی کاشارٹ فال بڑھ کر چھ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا جبکہ دوسری جانب پیداوار کم ہو کر 7890 میگا واٹ کی سطح پر آ گئی ہے ۔ شارٹ فال میں اضافہ کے باعث گزشتہ روز بھی ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور اس میں بد ترین اضا فے کا امکا ن ہے بجلی کے ساتھ گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہی جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی بارش کے ٹرپ کئے گئے فیڈرز کی بحالی کا کام گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ بارش کے باعث لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے ۔ گزشتہ روز شہروں میں ہر گھنٹے اور بعض مقامات پر ہر آدھے گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رات کو بھی جاری رہا ۔ ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے ا،خراج میں کمی کے باعث ہائیڈل کی پیداوار کم ہو کر صرف 700 میگا واٹ رہ گئی ہے ۔ گزشتہ روز تربیلا سے 23800 کیوسک اور منگلا سے 5000 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا ۔ کم پانی کے اخراج کے باعث تین دن قبل منگلا کے تمام پاور یونٹ بند کر دیئے گئے تھے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...