پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات باہمی مشورے سے ملتوی ہوسکتے ہیں،بھارتی میڈیا

پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات باہمی مشورے سے ملتوی ہوسکتے ہیں،بھارتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات باہمی مشورے سے ملتوی ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات 15جنوری کو شیڈول تھے تاہم بھارت کی جانب سے مذاکرات کو پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سے مشروط کر دیا گیاتھا۔پاکستان کی جانب سے بھارت کے فراہم کیے گئے ثبوت پر کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے اور اس سلسلے میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیاہے۔

مزید :

صفحہ اول -