دہشت گرد افرا تفری پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں:عمران خان

دہشت گرد افرا تفری پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں:عمران ...

اسلام آباد (اے این این) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بھارے جانی نقصان پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام قانون نافذ کرنے والے ادارے اور افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ دہشت گرد ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلا کر ملک کو عدمِ استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، جس کیلئے حکومتوں کو غیر معمولی سرگرمی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پیش آنے والا واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ صوبائی حکومت پر لازم ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات فوری طور پر مکمل کرے اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اپنے بیان میں زخمیوں کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...