عمران خان کی تسنیم نورانی سے ملاقات ،انٹرا پارٹی انتخابات پر تبادلہ خیال

عمران خان کی تسنیم نورانی سے ملاقات ،انٹرا پارٹی انتخابات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف الیکشن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پارٹی الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے ملاقات کی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملاقات کے دوران آئندہ ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبر سازی کی ابتدائی مشق کامیابی سے چلانے پر کمیشن کو سراہا، جبکہ چیف الیکشن کمشنرنے کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کوکمیشن کے باضابطہ اجلاس میں زیر غور لانے کا فیصلہ کیا۔

مزید : صفحہ اول