مردان کے ایک گھر سے 3خواتین سمیت4افراد کی لاشیں برآمد

مردان کے ایک گھر سے 3خواتین سمیت4افراد کی لاشیں برآمد

مردان(صباح نیوز)مردان میں ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کو گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے ۔پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مردان میں ایک گھر سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔

جاں بحق ہونے والے افراد کو گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے ۔واقعہ مردان کے علاقے ضامن آباد میں پیش آیا ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاشیں ملی ہیں وہ ایک مقامی صراف کا گھر ہے ۔لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...