بلدیاتی اداروں میں ڈپٹی میئر زاور مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

بلدیاتی اداروں میں ڈپٹی میئر زاور مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(خبر نگار خصوصی) محکمہ لوکل گورنمنٹ نے صوبہ بھر کے ڈپٹی میئر زاور مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 13ڈپٹی میئر زہوں گے ۔ میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہور میں خواتین کیلئے 25نشستیں مخصوص کر دی گئیں جبکہ مزدور اور کسان کی 10 ،یوتھ کی 2، ٹیکنو کریٹس کی 10اور اقلیتوں کی 10نشستیں مخصوص ہوں گی ۔ میونسپل کارپوریشن سرگودھا اور ملتان میں 4 ، 4 ڈپٹی میئرز ہوں گے،میونسپل کارپوریشن بہاولپور میں 2,2ڈپٹی مئیر ہونگے۔ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں 8، گجرات میں 2 ڈپٹی میئرز ہوں گے۔ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور مری میں 2، 2ڈپٹی میئرز ہوں گے۔میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور ساہیوال میں 2، 2جور ڈی جی خان میں بھی 2، 2 ڈپٹی میئرز ہوں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...