تحریک انصاف چھوڑ نے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا ،چوہدری سرور

تحریک انصاف چھوڑ نے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا ،چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف میں ہوں‘ تحر یک انصاف میں ہی رہوں گا پارٹی چھوڑ نے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا ‘تحر یک انصاف میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اور ا س سے زیادہ کسی اور جماعت میں جمہو ریت نہیں‘عوام تبدیلی کی جنگ میں تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور ملک کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے ‘میں اقتدار کی نہیں ’’اقدار ‘‘کی سیاست کر تاہوں ‘تحر یک انصاف اپنی اصولی اور نظر یاتی سیاست کی وجہ سے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جما عت بن چکی ہے اور موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جا ئیگا ۔

مزید : علاقائی