سرکاری سکولوں کی پیف حوالگی کیخلاف کل فیصل آباد میں احتجاج ہو گا

سرکاری سکولوں کی پیف حوالگی کیخلاف کل فیصل آباد میں احتجاج ہو گا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سرکاری سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے اور نجکاری کے خلاف 12دسمبر سے شروع ہونے والا احتجاج اب 15 جنوری (کل) فیصل آباد پہنچے گا۔فیصل آبادقائداعظم ہال سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی جس میں لاہور سمیت فیصل آباد ریجن اور سرگودھا ریجن کے اساتذہ شرکت کریں گے۔ ان خیالات کااظہار متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے چیئرمین چودھری تاج حیدر، پنجاب ٹیچرزیونین کے چیف آرگنائزر چودھری اللہ رکھا گجر اور مرکزی نائب صدر صوفی محمدرمضان انقلابی اور دیگر نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کے خلاف سب سے پہلے پنجاب بھر میں مہم چلائی گئی ہے جب تک حکومت پیف کے آرڈرز واپس نہیں لیتی اور اساتذہ کو اَپ گریڈ نہیں کرتی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکومت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آرڈر فی الفور واپس لے اور 3لاکھ اساتذہ کو مجبور نہ کرے کہ وہ سڑکوں پر بال بچے لے کر احتجاج پر مجبور ہوجائیں۔ فیصل آباد احتجاج میں نجکاری کے خلاف تمام تنظیموں کے ملازمین شرکت کریں گے ۔

پیف حوالگی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...