منافع بخش قومی اداروں کی نجکاری آئی ایم ایف کا ایجنڈ ہ ہے،اعجاز چوہدری

منافع بخش قومی اداروں کی نجکاری آئی ایم ایف کا ایجنڈ ہ ہے،اعجاز چوہدری

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے سیاسی مشیر اعجا ز احمد چوہدری نے چئیرنگ کراس چوک پر واپڈا کی نجکاری کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت مزدوروں کا معاشی قتل کرنے پر تلی ہوئی ہے حکومت کی تمام پالیساں عوام دشمنی پر مبنی ہے منافع بخش قومی اداروں کی نجکاری عالمی مالیاتی باالخصوص آئی ایم ایف کا ایجنڈ ہ ہے۔ تحریک انصاف کسی صورت قومی اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کی اجازت نہیں دے گی قومی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے جدو جہد کرنا قومی مقصد ہے اس کے لئے مزدور طبقہ متحد ہو جائے واپڈا ہو یا پی آئی اے اس کی نجکاری کرنا مزدوروں کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے ، حکومت کو کسی صورت مزدوروں کا معاشی قتل کرنے کہ ہر گز اجاز ت نہیں دیں گے۔تیل 30 ڈالر بیرل پر آچکا ہے لیکن حکومت 76روپے پر لیٹر ہی بیچ رہی ہے اور عوام کو ریلیف نہ دیکر سراسر نا انصافی کی جا رہی ہے ۔

مزید : علاقائی