لاہور ریجن ،ڈائریکٹ سپلائی لائن اور گھریلو گیس میٹروں سے کمرشل استعمال سمیت ایک جعلی نیٹ ورک پکڑ اگیا

لاہور ریجن ،ڈائریکٹ سپلائی لائن اور گھریلو گیس میٹروں سے کمرشل استعمال سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے قائم مقام جی ایم عمران الطاف ساہی کی نگرانی میں ٹاسک فورس نے شاد باغ، سبزہ زار اور ہنجروال میں چھاپوں کے دوران ایک ڈائریکٹ سپلائی لائن اور گھریلو گیس میٹروں سے کمرشل استعمال سمیت ایک جعلی نیٹ ورک پکڑ کر کے تھانوں میں مقدمات درج کرنے کے لئے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ گیس کمپنی کے ڈسٹری بیوشن آفیسر چودھری شرافت علی کے مطابق شاد باغ میں ایک ڈائریکٹ سپلائی لائن کا کھوج لگایا گیا ہے جس سے کمرشل اور گھروں کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی اسی طرح ہنجروال میں ایک جعلی نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا جس میں جعلی طریقہ سے ڈائریکٹ لائن بچھا کر گیس چوری کی جا رہی تھی اور 15 سے زائد گھروں اور کوارٹروں کو گیس کی سپلائی کی جا رہی تھی۔ اسی طرح سزہ زار اور دیگر علاقوں میں چھاپوں کے دوران چار گھریلو گیس کنکشن منقطع کیے گئے ہیں جن سے کمرشل گیس کا استعمال کیا جا رہاتھا۔
گیس چوری

مزید :

صفحہ آخر -