سندھ ہائی کورٹ وی آئی پی موومنٹ کے خلاف درخواستیں یکجا

سندھ ہائی کورٹ وی آئی پی موومنٹ کے خلاف درخواستیں یکجا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے خلاف دائر درخواستیں یکجا کرکے سننے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ میں مقامی این جی او کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ وی آئی پی موومنٹ کے باعث نہ صرف شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ کے اس کے باعث کئی اموات ہوچکی ہیں ۔23 دسمبر کوبسمہ نامی بچی کراچی میں جبکہ 14 مارچ کو مٹھی میں وزیر اعظم کے دورہ کے باعث سلمیٰ جاں بحق ہوئی ۔صوبائی وزرا اور وی آئی پیز موومنٹ کے باعث شاہراہیں بند کردی جاتی ہیں جو کہ آئین کے آرٹیکل 4 ،8 ،9اور 14 کی خلاف ورزی ہے ۔ لہذا عدالت وی آئی پی موومنٹ کے دوران شاہراہیں بند کرنے کے عمل پر حکم امتناع جاری کرے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے دیگر درخواستیں یکجا کرکے سننے کی ہدایت کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

مزید : صفحہ آخر