توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی او لاہور کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی او لاہور کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرڈی سی او لاہورکیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3فروری تک جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس محمد خالد محمود خان نے یہ نوٹس عابدہ پروین کی درخواست پر جاری کئے ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کی موکلہ کا خاوند سعید شاہد 2011ء سے فوت ہو چکا ہے،مرحوم نے وراثت میں 52کنال اراضی چھوڑی،لیکن متعلقہ پٹواری اور کینٹ تحصیلدار اس کی اراضی کے وراثتی انتقال نہیں کر رہے ، عدالتی حکم کے باوجود ڈی سی او نے انتقال اراضی کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر