منشیات فروشی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

منشیات فروشی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، مسٹرجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم محمد الیاس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سٹی دریا خان پولیس نے ملزم کے خلاف 1200گرام چرس کی سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا ہے ، پولیس نے ذاتی عناد کی بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیا۔ عدالت میں موجود تفتیشی افسر عدالت کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے جس پر دو رکنی بنچ نے ملزم الیاس کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

رہا،حکم

مزید : صفحہ آخر