پارٹی چئیرمین کیخلا ف بیان بازی پرویز رشید کیخلاف دائر استغاثہ خارج

پارٹی چئیرمین کیخلا ف بیان بازی پرویز رشید کیخلاف دائر استغاثہ خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج احمد کامران نے تحریک انصاف کی کارکن رضیہ سلطانہ کی طرف سے عمران خان کے خلاف بیان دینے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف دائر استغاثہ خارج کردیاہے۔عدالت میں تحریک انصاف کی کارکن رضیہ سلطانہ نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف استغاثہ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے 122کے الیکشن کے دوران پرویز رشید نے عمران خان کے بارے میں غلط زبان استعمال کی،جس سے ان کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کے مطابق پرویز رشید کابیان عمران خان کی ذات سے متعلق ہے ،اس سلسلے میں عمران خان خود عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں لیکن درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔
استغاثہ خارج

مزید :

صفحہ آخر -